آن لائن محفوظ کیسے رہنا ہے-
ہم یہ بار بار سن چکے ہیں کہ وہ عورتیں جو انٹرنیٹ کے سٹالکر اور ابیوسر سے محفوظ رہنا چاہتی ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ اپنے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر کے اپنے لیپ ٹاپ بند کر دیں- ہم اس سے بہت زیادہ اختلاف رکھتے ہیں!
سوشل میڈیا، ای میل اور انٹرنیٹ آپ کی زندگی، آپ کے فائینینس اور آپ کے سپورٹ نیٹ ورک کے لئے بہت اہم اوزار ہیں، اور ہمیں انہیں بنا ڈرے استعمال کرنے کے قابل ہونا چاہیے-
لیکن، ہم سب جانتے ہیں کہ آن لائن رہنے کے ساتھ رسک بھی ہیں: لوگ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کہاں ہیں، کیا کر رہے ہیں اور آپ کے بارے میں وہ چیزیں جان سکتے ہیں جو آپ نہیں چاہتے کہ وہ جانیں- یہ کورس آپ کو اپنی آن لائن سیکورٹی بڑھانے کے آسان اور مفت طریقے دکھائے گا تا کہ آپ اپنے اکاؤنٹ بنا ڈرے استعمال کر سکیں-
سب سے اچھی بات، اس کے لئے کوئی تکنیکی معلومات کی ضرورت نہیں- اگر آپ فیس بک استعمال کر سکتے ہیں، تو آپ یہ کر سکتے ہیں-
Notes
- نوٹ نمبر ١ : آپ کتنی ویب سائٹس اور سروسز کا استعمال کرتے ہیں ؟
- نوٹ نمبر ٢ : آسان فتح حصّہ ١
- نوٹ ٣ : آسان فتح حصّہ ٢
- نوٹ ٤: کسی کو آپ کو آن لائن ٹریک کرنے سے کیسے روکا جائے
- نوٹ ٥: سوشل میڈیا پہ محفوظ رہنا حصّہ ١
- نوٹ ٦: سوشل میڈیا پہ محفوظ رہنا حصّہ
- نوٹ ٧: سوشل میڈیا پہ محفوظ رہنا حصّہ ٣]
- نوٹ ٨: کچھ چیزیں جو یاد رکھنی چاہئے