نوٹ نمبر ٦: اپنی کہانی سنانا
ہیلو، ١٢ میں سے ٦ سبق میں خوش آمدید- ہمارے اس کورس کو آدھا مکمّل کرنے پہ مبارک ہو! آپ صحیح راستے پر ہیں- ہمارے پچھلے سبق میں، ہم نے بات کی تھی کہ ایک برے دن کو کیسے گزارا جائے- آج کے سبق میں، ہم بات کریں گے کہ آپ جن حالات سے گزر رہے ہیں، ان کے بارے میں کیسے بات کی جائے- اگر کسی بھی وقت آپ کو یہ سب بہت زیادہ لگنے لگے، تو کوئی بات نہیں- آپ ہمیشہ بعد میں اس پر واپس آ سکتے ہیں- یہ سبق آپ کے ان باکس میں موجود رہے گا-
ہم جانتے ہیں کہ چاہے آپ تشدّد کا سامنا کرنے کے لئے ہرقسم کی کوشش کر لیں، آپ اسے ہونے سے نہیں روک سکتے- اور ہو سکتا ہے کہ کسی لمحے، آپ چاہتے ہوں کہ یہ تکالیف ختم ہو جائیں-😪
تو آپ کے پاس اس کا دوسرا حل کیا ہے؟
ہم میں سے کچھ ایسا محسوس کرتے ہیں کہ مدد حاصل کرنے سے ہم بہتر محسوس کریں گے- چاہے وہ کیا کرنا چاہئے، اس بارے میں نصیحت کے لئے دوست سے بات کرنا ہو، یا پولیس کو تشدّد کی شکایات کرنی ہوں یا صرف کسی سے بات کرنا چاہیں تا کہ خود کو اکیلا اور خوفزدہ نہ محسوس کریں-
ہم میں سےکئی لوگ دوسروں سے بات کرنے سے گھبراتے ہیں- ہمیں اپنی سچائی دوستوں یا گھر والوں کو بتاتے ہوئے شرمندگی محسوس ہوتی ہے- ہم میں سے کئی لوگ اس بات کی فکر کرتے ہیں کہ "اگر وہ مجھ پر تنقید کریں اور مجھے ایسا محسوس کروائیں کہ میری غلطی تھی تو کیا ہوگا؟"
اور کچھ کو یہ فکر ہوتی ہے کہ اگر آپ کے پارٹنر جھوٹ بول دیں گے اور کوئی آپ کی بات پر یقین نہیں کرے گا-😔
مثال کے طور پہ، ایک سروائیور نے کہا، "میرے شوہر اکیلے میں مجھ پر تشدّد کرتے تھے- لوگوں کے سامنے وہ بلکل مختلف پیش آتے تھے- وہ بہت پر کشش، کامیاب اور مشہور تھے- لیکن ایک دن، میں نے اپنے شوہر کو چھوڑنے کی اور بچوں کو اپنے ساتھ لے جانے کی ہمّت جٹا لی- میں بہت پریشان تھی کیونکہ میں نے ان کے تشدّد کا ذکر کسی سے نہیں کیا تھا-"
"کاش میں نے لوگوں کو پہلے بتا دیا ہوتا اور میرے پاس کوئی طریقہ ہوتا جس سے میں ثابت کر پاتی کہ میں جھوٹ نہیں بول رہی- لیکن میں اب واپس نہیں جا سکتی-"
افسوس کہ یہ کہانی کئی سروائیور کے ساتھ پیش آ چکی ہے- لیکن یہ آپ کے ساتھ نہیں ہونی چاہئے-
لوگ آپ کا یقین کرنا چاہتے ہیں- واقعی میں- لیکن، تشدّد ایک ایسی خوفناک چیز محسوس ہوتی ہے کہ لوگ اس بات پر تب تک یقین کرنے سے گھبراتے ہیں جب تک انہیں ١٠٠ فیصد اس بات کا یقین نہیں ہوجاتا کہ آپ سچ بول رہے ہیں-
کئی وجوہات ہیں کہ جب ہم خواتین اپنے ساتھ ہوئے تشدّد کی کہانی بتاتی ہیں تو لوگ یقین نہیں کرتے- اس معاشرے میں جہاں آدمیوں کی اکثریت زیادہ ہے، ہمیں اس بات کی عادت ڈال دی گئی ہے کہ ہم یہ مانیں کہ اگر کوئی آدمی عورت کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آتا ہے، خاص طور پہ کسی قریبی رشتے میں ، تو اس میں عورت کی غلطی ہوتی ہے-
ہمیں اکثر بتایا جاتا ہے کہ یہ پیار اظہار کرنے کا ایک طریقہ ہے – یا ہمارے پارٹنر ہمارے کچھ غلط کرنے پر ہم پہ غصّہ ہیں- یہ بہت حیران کن بات ہے کہ کئی عورتیں بھی ان باتوں پہ یقین رکھتی ہیں(internalised misogyny)- خوش خبری! ہم نے ان دو اہم قدم کو پہچان لیا ہے جنہیں آپ لوگوں کو سچ بتانے ہمّت حاصل کرنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں، اس کے بارے میں ہم اگلے سبق میں بات کریں گے-
ٹاسک: اپنی کہانی لکھیں- اگر آپ اپنی مکمّل کہانی نہیں لکھ سکتے، انہیں پوائنٹس کی صورت میں لکھیں- تشدّد کیسے شروع ہوا؟ کب شروع ہوا؟
اپنی کہانی کیسے پیش کرنی ہے اس بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے ہماری "اپنا گھریلو تشدّد کا کیس از خود تیار کرنے کے گائیڈ" کو یہاں پڑھیں:https://chayn.gitbooks.io/how-to-build-your-domestic-abuse-case-without-a-l/content/
ہمارے باس قدم بہ قدم بھی ایک کورس ہے جسے آپ پڑھ سکتے ہیں-
آج کے لئے اتنا ہی- اگلے سبق میں ، ہم دیکھیں گے کہ آپ اپنی کہانی کس سے بانٹ سکتے ہیں اور ان کو خود پہ یقین کیسے دلا سکتے ہیں-
یاد رکھیں: آپ یہ کر سکتے ہیں- بس ایک وقت پہ ایک قدم اٹھائیں-
Note 6: Telling your story
Hello, welcome to note 6 out of 12. Congratulations on getting halfway done with our course! You are on the right track. In our last note, we talked about how to get through a bad day. In today’s note, we will talk about how to talk about what you are going through. At any point, if this feels overwhelming, it’s okay. You can always come back to this later. This lesson will stay in your inbox.
We know that even if you try everything you can to deal with the abuse, you can't stop it from happening. And at some point, you may want the hurting to stop.😪
So what other options do you have?
Some of us feel that getting help would make them feel better. Whether it's talking to a friend for advice on what to do, or reporting the abuse to the police, or simply wanting to talk to someone so that we don’t feel alone or afraid.
Many of us fear talking to someone. We may feel ashamed to admit the truth to our friends or family. Some of us worry, "What if they judge me and make me feel I'm to blame?”
And others worry their partner will lie and they won't be believed by anyone. 😔
For example, a survivor said "My husband abused me in private. In public he acted completely differently. He was charismatic, successful and popular. But one day, I found the courage to leave my husband and take the kids. I was nervous because I hadn't mentioned the abuse to anybody."
"I wish I had told people sooner and had ways to prove I wasn't lying. But I can't go back now."
Sadly this story has happened to so many survivors. It doesn't have to happen to you.
People want to believe you. They really do. However, because abuse feels like such a scary thing people are afraid of believing you unless they know with 100% certainty you're telling the truth.
There are many reasons why people don’t believe when we women tell our story of abuse. In this male dominated society, we are conditioned to believe that if a man behaves badly with a woman, especially in an intimate relationship, it is the woman’s fault.
We’re often told that it is a way of expressing love - or that our partners are angry with something we are doing wrong. You know it’s shocking that many women believe this too (internalised misogyny). Good news! We've identified two important steps you can take to give people confidence you're telling the truth, which we will be discussing in the next lesson.
Task: Write down your story. If you can’t write the whole story, put it in bullet points. How did the abuse start? When did it start?
Read our “How to Build Your Own Domestic Violence Case Guide” here https://chayn.gitbooks.io/how-to-build-your-domestic-abuse-case-without-a-l/content/ for more information on how to present your story. We also have a step by step course you can take.
That’s it for today. In our next lesson, we will look at who you can share your story with and how to make them believe you.
Remember: You can do this. Just take one step at a time.
ملاحظة رقم 6: إخبار الاخرين بقصتكِ
مرحبًا بك في الملاحظة السادسة من أصل١٢ ملاحظات. تهانينا لقد وصلتي إلى منتصف الطريق في سلسلتنا التعليمية! أنت على الطريق الصحيح. في الملاحظة الماضية ، تحدثنا عن كيفية التعامل مع يوم سيء. في ملاحظة اليوم ، سنتحدث عن كيفية إخبار الآخرين عما تمرين به. في أي وقت ، إذا شعرت بأن المعلومات كثيفة ، فلا بأس. يمكنك دائمًا الرجوع إلى هذه المعلومات لاحقًا. سيبقى هذه الملاحظة في صندوقك الوارد.
نحن نعلم أنه حتى إذا حاولت كل ما بوسعك للتعامل مع الإعتداء ، فلا يمكنك منع حدوثه. وفي مرحلة ما ، قد ترغبين في أن يتوقف هذا الأذى.😪
ما هي الخيارات الأخرى التي لديك؟
يشعر البعض منا أن الحصول على المساعدة سيجعلهم يشعرون بتحسن. سواء كان التحدث إلى صديق للحصول على نصيحة حول ما يجب فعله ، أو الإبلاغ عن الإساءة إلى الشرطة ، أو مجرد الرغبة في التحدث إلى شخص ما حتى لا نشعر بالوحدة أو الخوف.
يخشى الكثير منا التحدث إلى شخص ما. قد نشعر بالخجل من الاعتراف بالحقيقة لأصدقائنا أو عائلتنا. يخشى ويفكر البعض منا أنه ، "ماذا لو حكموا علي وألقوا اللوم علي ؟"
ويخشى آخرون أن يكذب شريكهم وبالتالي لن يصدقهم أي أحد. 😔
قالت إحدى الناجيات "زوجي يتعدى علي في السر. وفي العلن يتصرف بشكل مختلف تمامًا. كان يتمتع بشخصية بارزة وناجحة وشعبية. ولكن في يوم من الأيام ، وجدت الشجاعة لترك زوجي وأخذ الأطفال. كنت متوترة لأنني لم أذكر هذا الاعتداء لأي شخص ".
"أتمنى لو كنت قد أخبرت الناس في وقت مبكر وكان لدي طرق لإثبات أني صادقة . لكني لا أستطيع العودة إلى الوراء الآن ."
من المحزن أن هذه القصة حدثت لكثير من الناجيات. لا يجب أن يحدث لك ذلك.
الناس يريدون تصديقك. بالفعل يريدون ذلك . ولكن لأن الإعتداء يبدو وكأنه شيء مخيف ، فإن الناس يخافون من تصديقك ما لم يعرفوا بنسبة يقين 100٪ بأنك تقولين الحقيقة.
هناك العديد من الأسباب التي تجعل الناس لا يصدقوننا عندما نروي نحن النساء قصتنا عن الاعتداء. في هذا المجتمع الذي يهيمن عليه الذكور، فإنه يجب علينا تصديق أن معاملة الرجل السيئة للمرأة، و خاصة في العلاقة العاطفية ، هو خطأ المرأة.
وكثيراً ما يُقال لنا إنها طريقة للتعبير عن الحب - أو أن شركائنا غاضبون من شيء نفعله بشكل خاطئ. هل تعلمين إنه أمر مثير للصدمة أن العديد من النساء يعتقدن ذلك أيضًا (كراهية النساء الذاتية). هناك أخبار جيدة! لقد حددنا خطوتين مهمتين يمكنك اتخاذهما لكسب ثقة الناس بأنك تقولين الحقيقة ، والتي سنناقشها في الدرس التالي
وظيفتك: اكتبي قصتك. إذا لم تستطيعي كتابة القصة كاملة ، ضعيها في نقاط. كيف بدأ الاعتداء؟ متى بدأ؟
اقرأي "دليل كيفية بناء قضية العنف المنزلي الخاصة بك" هنا https://chayn.gitbooks.io/how-to-build-your-domestic-abuse-case-without-al/content/ لمزيد من المعلومات حول كيفية تقديم قصتك. لدينا أيضا سلسلة تعليمية خطوة بخطوة يمكنك قرائتها .
هذا كل شيء لهذا اليوم. في الملاحظة القادمة ، سنتحدث مع من يمكنك مشاركة قصتك وكيف تجعليه يصدقك.
تذكري: يمكنك القيام بذلك. عليك فقط اتخاذ خطوة واحدة في كل مرة.